ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / درمیان راستے میں خراب ہوئی BMWتو کیب لے کر میٹنگ میں پہنچے ”دادا“

درمیان راستے میں خراب ہوئی BMWتو کیب لے کر میٹنگ میں پہنچے ”دادا“

Wed, 02 Aug 2017 18:31:07  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ،2اگست(آئی این ایس انڈیا): پرنس آف کولکاتہ کہے جانے والے سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی منگل کواپنے شہر میں ٹیکسی کا سفر کرتے ہوئے نظر آئے۔گنگولی کو کولکاتہ کے ہی ایک ہوٹل میں بی سی سی آئی کے اجلاس کے لئے جانا تھا، تبھی ان کی BMWخراب ہو گئی، جس کے بعد گانگولی کیب لے کر میٹنگ میں پہنچے،اس سے پہلے حال میں گانگولی نے ٹرین کا بھی سفر کیا تھا۔
میڈیا رپورٹیں کی مانیں تو سورو کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ جب گاڑی لی روڈ کے قریب پہنچی تو خراب ہو گئی، کیونکہ انہیں میٹنگ میں جانا تھا تاکہ وہ کیب کرکے نکل گئے۔بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گنگولی نے منگل کو بی سی سی آئی کی ٹیکنیکل ٹیم کی میٹنگ بلائی تھی۔اس سے پہلے سوربھ گانگولی نے جولائی میں کولکاتہ کے پاس اپنی ایک کانسے کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔اس دوران سورو گنگولی نے کولکاتہ سے مالدہ تک ٹرین سے سفر کیا تھا۔سورو گانگولی تقریبا 15سال بعد ٹرین کا سفر کر رہے تھے۔پروگرام کے دوران سورو گنگولی نے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے 2001میں ٹرین سے سفر کیا تھا، ایسا قریب 15سال بعد ہوا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ سورو گنگولی اب بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں، اور بی سی سی آئی کی کرکٹ مشیر کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
 


Share: